10 اپریل 2015 - 12:59
خلیج عدن میں ایرانی بحریہ کا مشن، مواصلاتی راستوں کی سیکورٹی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی چیف نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں ایرانی بحریہ کے اسکواڈرن بھیجنے کا مقصد بحری قزاقوں کا مقابلہ اور مواصلاتی راستوں کا تحفظ ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایڈمیرل غلام رضا خادم بی غم نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوارن مزید کہا کہ ایرانی اسکواڈرن (squadron) اپنے مشن کے راستے میں اپنے بحری جہازوں کے راستوں کی سیکورٹی کے علاوہ بین الاقوامی مواصلاتی راستوں کی سیکورٹی بھی برقرار کرے گا اور اگر دوسرے ممالک کے بحری جہازوں نے اس سے مدد طلب کی تو وہ ان کی مدد بھی کرے گا- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ اب تک کئی بحری اسکوارڈن شمالی بحر ہند اور خلیج عدن بھیج کر بین الاقوامی مواصلاتی راستوں کی سیکورٹی کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کا چونتیسواں اسکوارڈن بدھ کے دن شمالی بحریہ ہند روانہ ہوا اور وہ خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے اسکوارڈن اپنے مشن کے دوران ایرانی اور غیر ملکی بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنانے والے بحری قزاقوں کا مقابلہ کر چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169